پانامہ اور یوراگوئے نے کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ میں اپنے اپنے میچ جیت لئے

نیویارک۔28جون (اے پی پی):کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ 2024 میں پانامہ اور یوراگوئے کی ٹیموں نے گروپ سی کے اپنے میچز جیت لئے ۔ پانامہ کی ٹیم نے گروپ سی کے میچ میں سخت مقابلے کے بعد امریکا کو شکست دے دی جبکہ اسی گروپ کے ایک اور میچ میں یوراگوئے نے بولیویا کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-5گول ہرا دیا۔سائوتھ امریکا فٹ بال کنفیڈریشن کے زیر …

مزید خبریں

پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

نائب وزیراعظم

نیویارک۔28جون (اے پی پی):کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ 2024 میں پانامہ اور یوراگوئے کی ٹیموں نے گروپ سی کے اپنے میچز جیت لئے ۔ پانامہ کی ٹیم نے گروپ سی کے میچ میں سخت مقابلے کے بعد امریکا کو شکست دے دی جبکہ اسی گروپ کے ایک اور میچ میں یوراگوئے نے بولیویا کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-5گول ہرا دیا۔سائوتھ امریکا فٹ بال کنفیڈریشن کے زیر اہتمام کوپا امریکا کے 48 ویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے امریکا میں جاری ہیں جن میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

مرسڈیز بینز سٹیڈیم اٹلانٹا، جارجیا میں کھیلے گئے گروپ سی کے پہلے میچ میں پانامہ نے سخت مقابلے کے بعد امریکا کی ٹیم کو 1 کے مقابلے میں 2گول سے ہرا دیا۔ سیزر روڈولفو بلیک مین کیمارینا نے میچ کے 26 ویں اور جوس فجرڈو نیلسن نے 83 ویں منٹ پر ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم پانامہ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔امریکا کی طرف سے واحد گول فولرین جیری بالوگنو نے میچ کے 22 ویں منٹ پر سکور کیا۔میٹ لائف سٹیڈیم ایسٹ رودر فورڈ، نیو جرسی میں کھیلے گئے گروپ سی کے ہی دوسرے میچ میں یوراگوئے اور بولیویا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں ، یوراگوئے کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بولیویا کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-5 گول سے ہرا دیا۔ پیلسٹری ریبولو ڈارون گیبریل نویز ریبیرو، میکسمیلیانو جیویر آراوجو ولچس، فیڈریکو سینٹیاگو ویلورڈے ڈیپیٹا اور روڈریگو بینٹینکر کولمین نے بالترتیب 8، 21، 77، 81 اور 89 منٹ پر ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم یوراگوئے کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ یوراگوئے کی اپنے گروپ سی میں مسلسل دوسری فتح ہے اور وہ اپنے گروپ سی میں سب سے زیادہ 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ \932