پانچواں وہیل چیئر انٹرلوپ قائد اعظم کرکٹ ٹرافی ایونٹ 8 فروری سے فیصل آباد میں منعقد ہوگا

فیصل آباد۔ 23 جنوری (اے پی پی):پانچواں وہیل چیئر انٹرلوپ قائد اعظم کرکٹ ٹرافی ایونٹ 8 فروری سے فیصل آباد میں منعقد ہوگا، ایونٹ میں چھ ٹیمیں شرکت کرینگی،گلگت بلتستان کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی،ٹرافی کی رونمائی کی تقریب 7 فروری کو فیصل آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پانچواں وہیل چیئر انٹرلوپ قائد اعظم کرکٹ ٹرافی ایونٹ 8 فروری سے فیصل آباد …

فیصل آباد۔ 23 جنوری (اے پی پی):پانچواں وہیل چیئر انٹرلوپ قائد اعظم کرکٹ ٹرافی ایونٹ 8 فروری سے فیصل آباد میں منعقد ہوگا، ایونٹ میں چھ ٹیمیں شرکت کرینگی،گلگت بلتستان کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی،ٹرافی کی رونمائی کی تقریب 7 فروری کو فیصل آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پانچواں وہیل چیئر انٹرلوپ قائد اعظم کرکٹ ٹرافی ایونٹ 8 فروری سے فیصل آباد میں منعقد ہوگا۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کے زیر انتظام ملک کے سب سے بڑے ایونٹ میں چھ ٹیمیں شرکت کرینگی جن میں سندھ، پنجاب، بلوچستان، کے پی کے ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں ۔

گلگت بلتستان کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ایونٹ ٹی 20 فارمیٹ پر کھیلا جائیگا۔ ایونٹ میں ملک بھر سے قومی اور بین الاقوامی وہیل چیئر کرکٹرز شرکت کررہے ہیں ۔ قائد اعظم ٹرافی میں نوجوان کھلاڑیوں کو بھرپور موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ایونٹ ملک میں وہیل چیئر کرکٹ کے فروغ اور عنقریب منعقد ہونے والے تیسرے ٹی 20 ایشیا کپ کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔

ایشیاء کپ کے میچز کا انعقاد کراچی اور حیدرآباد میں ہوگا۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر دس میچز کھیلے جائینگے، فائنل میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ فائنل میچ 12 فروری کو بوہڑاں والی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ ٹرافی کی رونمائی کی تقریب 7 فروری کو فیصل آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوگی جس میں کھلاڑیوں اور معززین اور سابقہ اور موجودہ کرکٹرز شرکت کریں گے ۔