پانچویں غزالہ انصاری لیڈیز اوپن گالف چیمپئن شپ کا آغاز کل جمعہ کوہوگا

لاہور۔12فروری (اے پی پی):پانچویں غزالہ انصاری لیڈیز اوپن گالف چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز جمعہ کے روز لاہور جمخانہ گالف کورس میں ہوگا۔ترجمان کے مطابق چیمپئن شپ کے باقاعدہ اعلان کے لیے جمخانہ گالف کلب میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں سابق چیئرمین جمخانہ کلب میاں مصباح الرحمن، کنوینئر جمخانہ گالف کلب مسٹر واجد عزیز، کمیٹی ممبر و سابق کنوینئر گالف مسٹر سرمد ندیم، آرگنائزنگ کمیٹی کی …

پانچویں غزالہ انصاری لیڈیز اوپن گالف چیمپئن شپ کا آغاز کل جمعہ کوہوگا

مزید خبریں

لاہور۔12فروری (اے پی پی):پانچویں غزالہ انصاری لیڈیز اوپن گالف چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز جمعہ کے روز لاہور جمخانہ گالف کورس میں ہوگا۔ترجمان کے مطابق چیمپئن شپ کے باقاعدہ اعلان کے لیے جمخانہ گالف کلب میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی،

جس میں سابق چیئرمین جمخانہ کلب میاں مصباح الرحمن، کنوینئر جمخانہ گالف کلب مسٹر واجد عزیز، کمیٹی ممبر و سابق کنوینئر گالف مسٹر سرمد ندیم، آرگنائزنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر اسما افضل شامی، ٹورنامنٹ کوآرڈینیٹر میمونہ اعظم اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر و چیف ریفری منزہ شاہین نے شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اسما افضل شامی نے لیجنڈری غزالہ انصاری کو دلی خراج عقیدت پیش کیا، جن کا نام پاکستان کی گالف تاریخ میں مہارت اور غلبے کی علامت کے طور پر نقش ہے۔ ڈاکٹر شامی نے اس بات پر زور دیا کہ تاریخ وہ کھڑکی ہے جس کے ذریعے ہم مستقبل کی آبیاری کرتے ہیں، غزالہ انصاری محض ایک چیمپئن نہیں تھیں بلکہ وہ جونیئر گالفرز کے لیے ایک تحریک ہیں۔انہوں نے کہاکہ چھ مرتبہ کی نیشنل چیمپئن غزالہ انصاری لیڈیز گالف میں ایک ناقابل تسخیر ریکارڈ کی حامل ہیں، جو ان کی ذہنی مضبوطی اور میدان میں گرفت کی عکاس ہے۔

میمونہ اعظم نے جمخانہ گالف کلب کے عملے کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ یہ چیمپئن شپ مکمل طور پر خواتین کے زیرِ انتظام ہے،خیال سے لے کر انعقاد، اسپانسر شپ اور ریفری کے فرائض تک، سب خواتین ہی انجام دے رہی ہیں۔مسٹر واجد عزیز نے خواتین گالف کے لیے جمخانہ کے پختہ عزم کا اعادہ کیا جبکہ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر منزہ شاہین نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں سات مسابقتی کیٹیگریز شامل ہیں جن میں پروفیشنلز، جونیئرز اور سینئر لیڈیز گالفرز حصہ لے رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ رواں سال مجموعی طور پر 45 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے جن میں7 پروفیشنلز بھی شامل ہیں۔سابق چیئرمین جمخانہ میاں مصباح الرحمن نے آرگنائزنگ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے غزالہ انصاری کو کلب کا فخر قرار دیا۔

انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ میں آئندہ سال غزالہ انصاری چیمپئن شپ کو بین الاقوامی سطح پر دیکھنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس کے لیے نہ صرف مادی بلکہ مالی تعاون بھی فراہم کریں گے، ایسا ایونٹ نہ صرف کلب بلکہ پاکستان کے لیے بھی اعزاز کا باعث بنے گا۔

مزید خبریں