اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پانچ دہائیوں بعد سلامتی کونسل کا تنازعہ کشمیر پر اجلاس بلانا ہماری سفارتی فتح ہے، روس نے بھی پاکستان کے مطالبے کی تائید کی ہے، مہذب دنیا مودی کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کانوٹس لے رہی ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ …
پانچ دہائیوں بعد سلامتی کونسل کا تنازعہ کشمیر پر اجلاس بلانا ہماری سفارتی فتح ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پانچ دہائیوں بعد سلامتی کونسل کا تنازعہ کشمیر پر اجلاس بلانا ہماری سفارتی فتح ہے، روس نے بھی پاکستان کے مطالبے کی تائید کی ہے، مہذب دنیا مودی کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کانوٹس لے رہی ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تنازعہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس بھارت کے اس دعوے پر کاری ضرب ہے کہ کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ہر فورم پر مظلوم کشمیریوں کی وکالت کرے گا تا کہ بھارت کو مجبور کیا سکے کہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہٹلر نے ایک نسل کو جس طرح اپنے ظلم اور بربریت کی بھینٹ چڑھایا، خاکم بدہن مودی بھی اسی طرح کشمیریوں کی نسل کشی کرنا چاہتا ہے۔ مودی اپنے سیاہ اقدام سے ان عزائم کی تکمیل چاہتا ہے جس کا آغاز اس نے گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام سے کیا تھا۔








