اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) حکومت نے پانی ذخیرہ کرنے کے پراجیکٹ کے تحت چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور خیبر پختونخو ا کے ضلع مانہسرہ میں رواں سال چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے منصوبوںپر 50 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ وزارت آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی نے 2017ءمیں ضلع مانسہرہ میں چھوٹے ڈیموں …
پانی ذخیرہ کرنے کے پراجیکٹ کے تحت چھوٹے ڈیموں کے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) حکومت نے پانی ذخیرہ کرنے کے پراجیکٹ کے تحت چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور خیبر پختونخو ا کے ضلع مانہسرہ میں رواں سال چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے منصوبوںپر 50 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ وزارت آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی نے 2017ءمیں ضلع مانسہرہ میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے منصوبوں کی منظوری دی تھی جس کی لاگت کا مجموعی تخمینہ 2 ارب 88 کروڑ سے زائد ہے جس کے لئے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔








