پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے ٹکٹ آج دوپہر 3 بجے سے فروخت کے لئے دستیاب ہوں گے۔
پاک، آسٹریلیا سیریز ، ٹکٹ آج فروخت کےلئے دستیاب ہوں گے

مزید خبریں
لاہور۔22مئی (اے پی پی):پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے ٹکٹ آج دوپہر 3 بجے سے فروخت کے لئے دستیاب ہوں گے۔ شائقین آن لائن ٹکٹ خرید سکیں گے۔ پاک، آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا اور تیسرا میچ2 اور4 جون کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔ ٹکٹ لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد کے16 ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر بھی دستیاب ہوں گے۔ لاہور میں 8، راولپنڈی میں 5 اور اسلام آباد میں 3 سینٹرز پر آج دوپہر3 بجے سے ٹکٹوں کی فروخت شروع کی جائے گی۔شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹکٹوں کی قیمت 200 روپے سے مقرر کی گئی ہے۔








