پاکستان،چین،بنگلہ دیش،نیپال اور سری لنکا کا کووڈ۔19 رسپانس سے متعلق اجلاس، کووڈ۔ 19 کی ویکسین عالمی سطح پر دستیاب ، مساوی بنیادوں پر فراہم کی جانی چاہیے ، پاکستان

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):پاکستان،چین،بنگلہ دیش،نیپال اور سری لنکا کا کووڈ۔19 رسپانس سے متعلق نائب وزراتی سطح کا اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہوا۔سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ چین کے نائب وزیر خارجہ مسٹر لیو زوہوئی نےصدارت کی۔سکریٹری خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ کووڈ۔ 19 کی وبا کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لئے بین الاقوامی سطح پر مشترکہ کوششوں، تعاون …

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):پاکستان،چین،بنگلہ دیش،نیپال اور سری لنکا کا کووڈ۔19 رسپانس سے متعلق نائب وزراتی سطح کا اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہوا۔سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ چین کے نائب وزیر خارجہ مسٹر لیو زوہوئی نےصدارت کی۔سکریٹری خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ کووڈ۔ 19 کی وبا کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لئے بین الاقوامی سطح پر مشترکہ کوششوں، تعاون اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ عالمی ادارہ صحت کو وبائی امراض سے نمٹنے میں مرکزی کردار ادا کرنا چاہئے۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے کووڈ۔ 19 کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا اور ملک میں صحت کے نظام کو مستحکم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے ۔ سکریٹری خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈبلیو ایچ او) نے کووڈ۔ 19 سے نمٹنےکے لئے پاکستان کی موثر کوششوں کا اعتراف کیا ہے۔سکریٹری خارجہ نے کہا کہ کہ وائرس پر قابو پانے میں کامیابی کے بعد ،پاکستان صحت عامہ ، معیشت کی بہتری اور غربت کے خاتمے کے لئے اضافی اقدامات اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے تجارت ، پروازوں اور عوامی تبادلوں کی بحالی کے لئے موثر اقدامات کر رہے ہیں جبکہ پی آئی اے نے چین کے لئے ہفتہ وار تجارتی پرواز دوبارہ شروع کی ہے ، سیکرٹری خارجہ نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی طلبا کی چین واپسی کا عمل جلد شروع کردیں گے۔سکریٹری خارجہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کووڈ۔ 19 کی ویکسین کو جب بھی تیار کیا جاتا ہے ، اسے عالمی سطح پر عوام کیلئے دستیاب ہونا چاہئے اور مساوی بنیادوں پر فراہم کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے تیسرے مرحلے میں تیزی سے پیشرفت جاری ہے۔

مزید خبریں