پوگس (تاجکستان) ۔ 06 جولائی (اے پی پی) پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کا سہ فریقی سربراہ اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا۔ سربراہ اجلاس میں اقتصادی تعاون اور رابطوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ باہمی رابطے اور تعاون میں اضافہ ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔ سہ فریقی سربراہ اجلاس میں کہا گیا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ …
پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کا سہ فریقی سربراہ اجلاس،اقتصادی تعاون اور رابطوں کے فروغ پر تبادلہ خیال
مزید خبریں
پوگس (تاجکستان) ۔ 06 جولائی (اے پی پی) پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کا سہ فریقی سربراہ اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا۔ سربراہ اجلاس میں اقتصادی تعاون اور رابطوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ باہمی رابطے اور تعاون میں اضافہ ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔ سہ فریقی سربراہ اجلاس میں کہا گیا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ اور توانائی کے شعبہ میں تعاون کیلئے باہمی رابطے بڑھانا ضروری ہے۔ وزیراعظم نواز شریف، افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف نے ”کاسا 1000“ منصوبہ میں شریک ممالک کے چار فریقی سربراہ اجلاس کے موقع پر ورزوب وادی کے پرفضاءمقام پر حکومتی ریذیڈنٹس میں ملاقات کی۔ پاکستان کی طرف سے کہا گیا کہ ”کاسا 1000“ منصوبہ علاقائی رابطے کیلئے بہت اہم ہے اور سڑکوں، ریل اور بندرگاہوں کے ذریعے راہداری تجارت کیلئے سہولیات کو بہتر اور مزید جدید بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف اور تاجکستان کی حکومت کا سہ فریقی سربراہ اجلاس کی میزبانی کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے معاملات پر تبادلہ خیال کرنے اور ان کا حل تلاش کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا ہوا ہے۔








