اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن کو خطے کے امن و استحکام کیلئے ناگزیر سمجھتا ہے۔آج دنیا افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں کو سراہ رہی ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات افغانستان کے نئے سفیر نجیب اللہ علی خیل سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزارت خارجہ میں ان …
پاکستان، افغانستان میں قیام امن کو خطے کے امن و استحکام کیلئے ناگزیر سمجھتا ہے،شاہ محمود قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن کو خطے کے امن و استحکام کیلئے ناگزیر سمجھتا ہے۔آج دنیا افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں کو سراہ رہی ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات افغانستان کے نئے سفیر نجیب اللہ علی خیل سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم کے دورہ کابل، پاک افغان تعلقات اور افغانستان میں جاری امن عمل پر گفتگو ہوئی۔ وزیر خارجہ نے پاکستان میں بطورِ افعان سفیر ذمہ داریاں سنبھالنے پر نجیب اللہ علی خیل کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دیرینہ گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔نائیجر میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے سنتالیسویں اجلاس کے موقع پر مجھے افعان ہم منصب سے ملاقات کا موقع ملا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان وزیر خارجہ نے افعان امن عمل میں پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔پاکستان، افغانستان میں قیام امن کو خطے کے امن و استحکام کیلئے ناگزیر سمجھتا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کابل سے دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کی راہیں ہموار ہوئی ہیں۔آج دنیا افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں کو سراہ رہی ہے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم افغانستان میں قیام امن کے ساتھ، افغان مہاجرین کی پر وقار اور باعزت وطن واپسی کے خواہاں ہیں ۔دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مراسم کے فروغ کیلئے ترجیحی تجارتی معاہدے پر مذاکرات کیلئے آمادگی اطمینان کا باعث ہے ۔افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاک افغان تعلقات کے فروغ کیلئے اپنی بھرپور کاوشیں بروئے کار لانے کا یقین دلایا۔








