پاکستان، جاپان کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود کی پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر کنینوری مستودا سے گفتگو

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، جاپان کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاکستان، جاپانی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرےگا۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر کنینوری مستودا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزارتِ خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ …

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، جاپان کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاکستان، جاپانی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرےگا۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر کنینوری مستودا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزارتِ خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات ،کورونا کی وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، جاپان کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔وزیر خارجہ نے اپنے دورہ جاپان کے دوران جاپانی وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور دیگر قیادت سے ہونے والی خوشگوار ملاقاتوں کا تذکرہ کیا اور کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان اور جاپان کے مابین گہرے سفارتی تعلقات کے ستر سال مکمل ہونے کو ہیں ۔کورونا وبا کے دوران ،جاپان کی طرف سے فراہم کردہ معاونت پر جاپانی حکومت اور قیادت کے شکرگزار ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے مابین زراعت، صنعت و حرفت، کم قیمت گھروں کی تعمیر اور ماحولیاتی تحفظ سمیت بہت سے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں جن کو بروئے کار لا کر دو طرفہ اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔ وزیر خارجہ نے پاکستان اور جاپان کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان، سیاحت کے فروغ کیلئے اپنی کاوشیں بروئے کار لا رہا ہے ۔پاکستان میں بدھ مت کے اہم مذہبی مقامات پر حاضری کیلئے تشریف لانے والے جاپانی سیاحوں کا کھلے دل سے خیر مقدم کریں گے ۔جاپانی سفیر نے افغانستان میں قیام امن سمیت خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے، پاکستان اور جاپان کے مابین، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید خبریں