پوگس (تاجکستان) ۔ 06 جولائی (اے پی پی) پاکستان، کرغزستان، افغانستان اور تاجکستان کے رہنما تاجک دارالحکومت دوشبنے سے تقریباً 36 کلومیٹر دور دریا کے کنارے سرسبز و شاداب وادی ورزوب کے پرفضاءمقام پر ایک دوسرے سے ملے اور اپنے تعلقات میں گرمجوشی کے اظہار کیلئے اس خوشگوار ماحول سے استفادہ کیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کے علاوہ افغان صدر اشرف غنی، میزبان تاجک صدر امام علی رحمانوف اور کرغزستان …
پاکستان، کرغزستان، افغانستان اور تاجکستان کے رہنماﺅں کی وادی ورزوب کے پرفضاءمقام پر ملاقات

مزید خبریں
پوگس (تاجکستان) ۔ 06 جولائی (اے پی پی) پاکستان، کرغزستان، افغانستان اور تاجکستان کے رہنما تاجک دارالحکومت دوشبنے سے تقریباً 36 کلومیٹر دور دریا کے کنارے سرسبز و شاداب وادی ورزوب کے پرفضاءمقام پر ایک دوسرے سے ملے اور اپنے تعلقات میں گرمجوشی کے اظہار کیلئے اس خوشگوار ماحول سے استفادہ کیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کے علاوہ افغان صدر اشرف غنی، میزبان تاجک صدر امام علی رحمانوف اور کرغزستان کے وزیراعظم سوران بے جین بیکوف نے ”کاسا 1000“ چار ملکی اجلاس میں شرکت کی۔ بالخصوص پاکستان اور افغانستان کے درمیان پائی جانے والی بعض غلط فہمیوں اور اختلافات سے قطع نظر اس ایونٹ نے رہنماﺅں کو سب کی باہمی دلچسپی کے امور طے کرنے کے حوالہ سے پیشقدمی کا موقع فراہم کیا۔ وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ ”کاسا 1000“ ایک نعمت ثابت ہوا جس نے رہنماﺅں کو ملاقات، تبادلہ خیال اور کسی قسم کے ایشوز کے حل کیلئے آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اس سے قبل آستانہ میں ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر افغان صدر کے ساتھ ملاقات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چار ملکی سربراہ اجلاس نے بھی ایک اور موقع فراہم کیا اور امید کی جاتی ہے کہ یہ علاقائی ہم آہنگی اور باہمی رابطوں کیلئے وزیراعظم نواز شریف کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں معاون ہو گا۔ کاسا جائزہ اجلاس کے اختتام پر وزیراعظم نواز شریف اور صدر امام علی رحمانوف نے دریائے ورزوب کے کنارے پرفضاءمقام پر چہل قدمی کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں افغان صدر اشرف غنی اور کرغز وزیراعظم بھی ظہرانہ میں ان کے ساتھ شامل ہو گئے۔








