پاکستانی افرادی قوت کیلئے متحدہ عرب امارات کے ورک ویزے جلد دوبارہ شروع کر دیئے جائیں گے ، سالم الزابی

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم الزابی نے کہا ہے کہ پاکستانی افرادی قوت کیلئے متحدہ عرب امارات کے ورک ویزے جلد دوبارہ شروع کر دیئے جائیں گے جس کیلئے ہوم ورک جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو اے ای ایمبیسی میں پاکستان اوور سیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسو سی ایشن ( پوئپا )کے چیئرمین سید رحمت علی شاہ کی زیر قیادت ملاقات …

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم الزابی نے کہا ہے کہ پاکستانی افرادی قوت کیلئے متحدہ عرب امارات کے ورک ویزے جلد دوبارہ شروع کر دیئے جائیں گے جس کیلئے ہوم ورک جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو اے ای ایمبیسی میں پاکستان اوور سیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسو سی ایشن ( پوئپا )کے چیئرمین سید رحمت علی شاہ کی زیر قیادت ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ وفد میں پوئپا کے سیکرٹری جنرل ممتاز صدیق، سابق چیئرمین سید حبیب علی شاہ، چیئرمین کے معاون خصوصی شکیل عباسی اور ممبر ایگزیکٹو طارق جاوید شامل تھے۔

قبل ازیں سالم الزابی نے سفارتخانہ پہنچنے پر پوئپا کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کا رشتہ تاریخی اور لازوال ہے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی میں پوئپا کی کاوشوں کو سراہتے ہوے کہا کہ یو اے ای کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی بھائیوں کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

اس موقع پر چیئرمین پوئپا سید رحمت علی شاہ نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات کے استحکام کیلئے سالم الزابی کی سفارتی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ یو اے ای کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی ہنر مند افرادی قوت بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔