لاہور۔24مارچ (اے پی پی):پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان کو فروری کے مہینے کے لئے آئی سی سی کے بہترین کھلاڑی قرار دے دیا گیا ۔ترجمان پی سی بی کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے فروری میں آئی سی سی مردان ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ مرد کھلاڑیوں کے ایوارڈ کے لیے منتخب ہوئے۔ انہوں نے ایک ہی ایڈیشن میں 2 سنچریاں …
پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان آئی سی سی کے بہترین کھلاڑی قرار
لاہور۔24مارچ (اے پی پی):پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان کو فروری کے مہینے کے لئے آئی سی سی کے بہترین کھلاڑی قرار دے دیا گیا ۔ترجمان پی سی بی کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے فروری میں آئی سی سی مردان ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ مرد کھلاڑیوں کے ایوارڈ کے لیے منتخب ہوئے۔ انہوں نے ایک ہی ایڈیشن میں 2 سنچریاں بنا کر ویرات کوہلی کے رنز کے ریکارڈ کو توڑا اور پہلی بار کسی کھلاڑی نے اس ٹورنامنٹ میں 2 سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے 7 ٹی20 میچوں میں 383 رنز بنائے، اوسط 76.60 اور سٹرائیک ریٹ 160.25 رہا۔صاحبزادہ فرحان نے ایوارڈ ملنے پر کہا کہ یہ اعزاز ورلڈ کپ کی سطح پر اپنی کارکردگی کے لیے بہت خاص ہے اور وہ اپنی ٹیم کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔ صاحبزادہ فرحان نے انگلینڈ کے ول جیکس اور امریکہ کے شادلی وین شالوک کو پیچھے چھوڑا ۔ صاحبزادہ فرحان کو عالمی شائقین اور سابق بین الاقوامی کھلاڑیوں اور میڈیا کے ماہرین کے ووٹ کے بعد یہ ایوارڈ دیا گیا۔ شائقین ہر ماہ اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے لیے ووٹ دے سکتے ہیں اور آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ میں حصہ لے سکتے ہیں۔اس لسٹ میں بالر اروندھاتی ریڈی بھی شامل ہے۔









