پاکستانی روپے کا ڈالر کے مقابلے میں بہترین کاکردگی دکھانے والی ورلڈ کرنسی بننا اللہ تعالی ٰکا کرم ہے، عمران خان کی تباہ کردہ معیشت واپس پٹڑی پر آرہی ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی روپے کا ڈالر کے مقابلے میں بہترین کاکردگی دکھانے والی ورلڈ کرنسی بننا اللہ تعالی ٰکا کرم ہے، عمران خان کی تباہ کردہ معیشت واپس پٹڑی پر آرہی ہے ۔

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ایک ہفتے میں روپے کی قدر میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا ہے، ہفتے کے اختتام پر ڈالر 219.92 کا ہوگیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی محنت رنگ لا رہی ہے، عمران خان کی تباہ کردہ معیشت واپس پٹڑی پر آرہی ہے۔