پاکستانی عازمینِ حج کی حرم مکہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے موقع پر خصوصی انتظامات کئے گئے، عازمینِ حج کی رہنمائی کیلئے حرم گائیڈز اور حرم ٹرانسپورٹ پر عملہ کی اضافی تعداد تعینات کی گئی ہے، ڈائریکٹر جنرل حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی

پاکستانی عازمینِ حج کی حرم مکہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے موقع پر خصوصی انتظامات کئے گئے، عازمینِ حج کی رہنمائی کیلئے حرم گائیڈز اور حرم ٹرانسپورٹ پر عملہ کی اضافی تعداد تعینات کی گئی ہے، ڈائریکٹر جنرل حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی مکہ مکرمہ ۔ 3 اگست (اے پی پی) پاکستانی عازمینِ حج کی حرم مکہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے موقع پر دفتر امور حجاج نے خصوصی …

پاکستانی عازمینِ حج کی حرم مکہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے موقع پر خصوصی انتظامات کئے گئے، عازمینِ حج کی رہنمائی کیلئے حرم گائیڈز اور حرم ٹرانسپورٹ پر عملہ کی اضافی تعداد تعینات کی گئی ہے، ڈائریکٹر جنرل حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی

مکہ مکرمہ ۔ 3 اگست (اے پی پی) پاکستانی عازمینِ حج کی حرم مکہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے موقع پر دفتر امور حجاج نے خصوصی انتظامات کئے ۔ شدید رش کے دوران عازمینِ حج کی رہنمائی کیلئے حرم گائیڈز اور حرم ٹرانسپورٹ پر عملہ کی اضافی تعداد تعینات کی گئی ہے۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے کہی جو نماز جمعہ کی ادائیگی کے موقع پر حرم گائیڈز اور حرم ٹرانسپورٹ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اپنے دیگر افسران کے ہمراہ حرم کے باہر موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ دن نماز جمعہ کی ادائیگی کے موقع پر عازمینِ حج کی رہنمائی کیلئے دفتر امور حجاج پاکستان کی جانب سے حرم گائڈز اور حرم ٹرانسپورٹ پر خصوصی انتظامات کیے گئے۔ دفتر امور حجاج پاکستان کے سربراہ، ڈی جی حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے میڈیا ٹیم سے بات کے دوران کہا کہ مکہ مکرمہ میں حج سے قبل نمازِ جمعہ میں نمازیوں کی تعداد لاکھوں میں ہوتی ہے جبکہ اب تک سرکاری اور نجی سکیم کے پاکستانی عازمینِ حج کی تعداد 90 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ دیگر ممالک کی طرح پاکستانی عازمینِ حج خصوصیت سے نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے خانہ کعبہ آتے ہیں۔ اس موقع پر مقامی افراد کی بھی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔