وزیراعظم محمد نواز شریف سے استعفیٰ مانگنا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے پاکستانی عوام نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے ،طلال چوہدری اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہمیشہ استعفے ہی کا مطالبہ کیا ہے اور اپنی 100 پریس …
پاکستانی عوام نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے ،طلال چوہدری

مزید خبریں
وزیراعظم محمد نواز شریف سے استعفیٰ مانگنا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے
پاکستانی عوام نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے ،طلال چوہدری
اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہمیشہ استعفے ہی کا مطالبہ کیا ہے اور اپنی 100 پریس کانفرنسوں میں سے 90کے اندر عمران خان کا یہی مطالبہ رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف سے استعفیٰ مانگنا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے کیونکہ پاکستانی عوام نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہوا ہے اور تیسری مرتبہ ملک کا وزیراعظم منتخب کیا ہے ، ہم تو عدالتوں کے سامنے پیش ہیں جنہوں نے ابھی ایساکوئی فیصلہ نہیں کیا اس لیے وزیراعظم محمد نواز شریف کے استعفے کے مطالبے کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا۔








