پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر برطانوی شہری بن گئے،برٹش پاسپورٹ جاری

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر برطانوی شہری بن گئے، برٹش حکومت کی جانب سے انہیں پاسپورٹ جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے چند برس قبل پاسپورٹ کے لیے اپلائی کیاتھا، تمام قانونی تقاضے اور مقررہ وقت مکمل ہونے کے بعد اب ان کو پاسپورٹ مل گیا ہے۔

لاہور۔20مئی (اے پی پی):پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر برطانوی شہری بن گئے، برٹش حکومت کی جانب سے انہیں پاسپورٹ جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے چند برس قبل پاسپورٹ کے لیے اپلائی کیاتھا، تمام قانونی تقاضے اور مقررہ وقت مکمل ہونے کے بعد اب ان کو پاسپورٹ مل گیا ہے۔36ٹیسٹ، 61ون ڈے اور 62ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے محمد عامر کی اہلیہ نرجس خان برطانوی شہری ہیں۔محمد عامر اب بطور برطانوی شہری آئی پی ایل میں بھی کھیلنے کے اہل بن گئے ہیں۔

 

مزید خبریں