پاکستانی فوج اور عوام وطن عزیز کے دفاع اور حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، وزیر دفاع پرویزخٹک کا بیان

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیر دفاع پرویزخٹک نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج اور عوام وطن عزیز کے دفاع اور حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ منگل کو وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پرویز خٹک نے کہا کہ بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج اور عوام وطن عزیز …

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیر دفاع پرویزخٹک نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج اور عوام وطن عزیز کے دفاع اور حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ منگل کو وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پرویز خٹک نے کہا کہ بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج اور عوام وطن عزیز کے دفاع اور حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی بزدلانہ کوششوں کو ہم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اپنی خودمختاری کے دفاع کیلئے ہرقیمت ادا کرنے کیلئے تیارہیں۔

Leave a Reply