پاکستانی قونصل جنرل فیصل نیاز ترمذی کا ڈیٹرائٹ میں این ای ڈی یونیوسٹی کے 13 ویں انٹرنیشنل الومینائی کنونشن سے خطاب

ڈیٹرائٹ ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) پاکستان کے قونصل جنرل فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی انجنیئرز اپنی مہارتوں کو مادر وطن کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لئے بروئے کار لائیں۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں این ای ڈی یونیوسٹی کے 13 ویں انٹرنیشنل الومینائی کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔کنونشن میں امریکا میں …

ڈیٹرائٹ ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) پاکستان کے قونصل جنرل فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی انجنیئرز اپنی مہارتوں کو مادر وطن کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لئے بروئے کار لائیں۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں این ای ڈی یونیوسٹی کے 13 ویں انٹرنیشنل الومینائی کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔کنونشن میں امریکا میں مقیم این ای ڈی یونیورسٹی کراچی کے فارغ التحصیل چار ہزار سے زیادہ انجنیئرز شریک تھے۔فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ پاکستان کو اپنی ترقی کے لئے اعلیٰ ترین مہارتوں کی جس قدر آج ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی،ہمارے پاس ملک میں تبدیلی لانے کی بھرپور صلاحیتیں بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں این ای ڈی کے فارغ التحصیل انجنیئرز کی امریکا میں موجودگی نہ صرف این ای ڈی بلکہ پاکستان کے لئے بھی ایک اعزاز ہے۔ امریکی حکمران جماعت ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن کانگرس جان رابرٹ مولنار نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستانی نژاد انجنیئرز نے ریاست مشی گن کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا اور وہ اس کا برملا اعتراف کرتے ہیں۔دریں اثنا پاکستانی قونصل جنرل نے ڈائس فاﺅنڈیشن کی تقریب میں بھی شرکت کی جو امریکا میں مقیم پاکستانی انجنیئرز اور انٹرپرینوئرز کی تنظیم ہے۔انہوں نے ڈیٹرائٹ میں امریکی کانگرس کی ڈیموکریٹ رکن برینڈا لارنس سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے امریکی رکن کانگرس کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی طرف سے دی قربانیوں سے آگاہ کیا۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

Leave a Reply