پاکستانی معیشت میں استحکام پائیدار ترقی کی جانب مثبت قدم ہے،بزنس کمیونٹی کی مدد سے ملک کو معاشی طور پر آگے لے کر جائیں گے۔ محمد اورنگزیب

لاہور۔13دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی معیشت میں استحکام پائیدار ترقی کی جانب مثبت قدم ہے، حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کے نتیجے میں مقامی صنعتوں کو فروغ ملا جس سے پیداواری شعبے میں بحالی کا عمل تیز ہوا اور معاشی اشاریوں میں بھی نمایاں بہتری آئی ۔بزنس کمیونٹی کی مدد سے ملک کو معاشی …

لاہور۔13دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی معیشت میں استحکام پائیدار ترقی کی جانب مثبت قدم ہے، حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کے نتیجے میں مقامی صنعتوں کو فروغ ملا جس سے پیداواری شعبے میں بحالی کا عمل تیز ہوا اور معاشی اشاریوں میں بھی نمایاں بہتری آئی ۔بزنس کمیونٹی کی مدد سے ملک کو معاشی طور پر آگے لے کر جائیں گے۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں مقامی ہوٹل میں لاہور چیمبر کے زیر اہتمام منعقدہ آل پا کستان چیمبرز کا نفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ خود کار نظام سے ٹیکس وصولی میں شفافیت آئی ہے ،ٹیکس د ہندگان کوسہولت دینے سے ان کا حکومت پر اعتماد بڑھا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس نظام میں شفافیت کیلئے این ایف سی ایوارڈ پر گزشتہ ہفتہ ہونے والے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی و خزانہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبوں کی مشاورت سے آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی کے 8 گروپ میں سے دو وفاق جبکہ6 صوبوں کے پاس ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اداروں میں حکومتی مداخلت کم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر نے ہی ملکی معیشت کولیڈ کرنا ہے آئی ٹی سیکٹربہت اچھا پرفارم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سمیت باقی شعبے بھی برآمدات کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں،رواں سال ترسیلات زر 43ارب ڈالر سے تجاوز ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے صنعت کار آگے نہیں آئیں گے تو بیرونی سرمایہ کاری ملک میں نہیں آئے گی ۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ بی آئی ایس پی کے بجٹ میں 27فیصد اصافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 24 ایس او ایز کو پرائیویٹائزیشن کمیشن کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے تاجروں سے کہا کہ پرائیویٹائزیشن کے حوالے سے حکومت سے تعاون کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے حاضر ہے ۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی کم رہی تو پالیسی ریٹ میں مزید کمی ہوگی ،بزنس کمیونٹی کی مدد سے ملک کو معاشی طور پر آگے لے کر جائیں گے ٹیرف رجیم کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ کرا چی چیمبر کی طرز پر لاہور چیمبر میں بھی ریسرچ سیل بننا چا ہیے، تاجروں کوملکی معیشت کو سہارا دینے کے لیے حکو مت کا بھر پورساتھ دینا چاہیے۔ محمد اور نگزیب نے کہا کہ نوجوان کاروباری افراد کے لئے سازگارماحول حکومت کی ترجیح ہے جس سے چھوٹی اور درمیانی صنعتوں میں روز گار کے نئے مواقع پیدا ہو ں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت اور ای کامرس سے کاروباری سرگرمیوں میں وسعت آئی جبکہ برآمدی صنعتوں میں بہتری سے زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کے نتیجے میں مقامی صنعتوں کو فروغ ملا ہے، جس سے پیداواری شعبے میں بحالی کا عمل تیز ہوا اور معاشی اشاریوں میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں اور تاجروں کا حکو مت کی تاجر دوست پا لیسیوں پر اعتماد بحال ہونے سے ہی کاروبار کو فروغ ملا اور معیشت مضبوط ہوئی ہے۔

قبل ازیں صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمان سہگل نے خطبہ اسقبالیہ پیش کیا۔ کانفرنس سے سارک چیمبر زکے وائس پریذیڈنٹ میاں انجم نثار سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر صدر لاہو ر چیمبر کی طر ف سے وفاقی وزیر کو شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

 

مزید خبریں