پاکستانی نژاد امریکی طاہر نسیم کے مبینہ قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے، معاملے کو قانون کے مطابق نمٹا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر عائشہ فاروق

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر عائشہ فاروق نے پشاور میں زیر سماعت مقدمہ کے دوران پاکستانی نژاد امریکی طاہر نسیم کے قتل سے متعلق کہا ہے کہ مبینہ قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کیس کی تحقیقات کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔جمعہ کو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ متعلقہ حکام تحقیقات کا …

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر عائشہ فاروق نے پشاور میں زیر سماعت مقدمہ کے دوران پاکستانی نژاد امریکی طاہر نسیم کے قتل سے متعلق کہا ہے کہ مبینہ قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کیس کی تحقیقات کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔جمعہ کو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ متعلقہ حکام تحقیقات کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں اور اس معاملے کو قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے کہ آئین میں فراہم کردہ بنیادی حقوق اور تحفظ کا مکمل نفاذ اور ان پر عمل درآمد کیا جائے۔