لاہور ۔ 6 جون (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں کم بیک کرے گی۔ ٹیم نے بھارت کے خلاف میچ میں جو غلطیاں کی ہیں ان سے سبق حاصل کرکے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بہتر انداز میں میدان میں اتریں گے۔ …
پاکستانی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں کم بیک کرے گی۔ سرفراز احمد، مکی آرتھر

مزید خبریں
لاہور ۔ 6 جون (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں کم بیک کرے گی۔ ٹیم نے بھارت کے خلاف میچ میں جو غلطیاں کی ہیں ان سے سبق حاصل کرکے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بہتر انداز میں میدان میں اتریں گے۔ پاکستان ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی کپتانی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنا دوسرا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف ایجبسٹن برمنگھم میں آج بدھ کو کھیلے گی ۔ قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض زخمی ہونے کی وجہ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکے ہیں جن کی جگہ متبادل کھلاڑی کو ٹیم کا حصہ بنانے کےلئے آئی سی سی سے درخواست بھی کر دی گئی ہے۔








