پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کوفیصلہ کن ون ڈے میچ میں 7وکٹوں سے شکست دے دی،تین میچوں کی سیریز1-2سے گرین شرٹس کے نام

فیصل آباد۔ 08 نومبر (اے پی پی):پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو آخری اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی، گرین شرٹس نے 144رنز کا ہدف 26ویں اوور میں محض 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، صائم ایوب نے 77 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا،ابرار …

فیصل آباد۔ 08 نومبر (اے پی پی):پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو آخری اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی، گرین شرٹس نے 144رنز کا ہدف 26ویں اوور میں محض 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، صائم ایوب نے 77 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا،ابرار احمد میچ اور کوئنٹن ڈی کوک سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ہفتہ کو اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان میتھیو بریٹزکی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا ، جنوبی افریقن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 38ویں اوور میں 143بنا کر اؤٹ ہو گئی،کوئنٹن ڈی کاک اور پریٹوریس نے ٹیم کو 72رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا تاہم اس موقع پر آغا سلمان نے پریٹوریس کو آئوٹ کر کے اہم پارٹنرشپ توڈ دی،پریٹوریس 39 رنز بنا سکے، اس کے بعد پاکستانی بائولرز نے حریف بلے بازوں کوسنبھلنے کا موقع نہ دیا اور آخری 10 کھلاڑی مجموعی سکور میں صرف 71رنز کا اضافہ کر سکے، کوئنٹن ڈی کاک 53 رنزبنا بنا کر نمایاں رہے.

جنوبی افریقہ کے دیگر بلے بازوں میں ٹونی ڈی زوزی 2 رنز، میتھیو بریٹزکی 16، روبن ہرمینن1، فریرا 7، کوربن بوشے صفر، فورٹین 3، پیٹر 16، نگیڈی صفر پر آئوٹ ہوئے ،برجر 3 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، پاکستان کی طرف سے ابرابر احمد نے کیریئر بیسٹ بائولنگ کرتے ہوئے نے چار جبکہ شاہین آفریدی ، سلمان علی آغا اور محمد نواز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستانی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 26ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، 144 رنز کے ہدف کے تعاقب کیلئے پاکستانی ٹیم جب میدان میں اتری تو پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر برجر نے فخرزمان کو آئوٹ کر کے ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی،فخرزمان رنز کا کھاتہ کھولےبغیر ہی پویلین لو ٹ گئے.

اس موقع پر صائم ایوب اور بابراعظم نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور 65 تک پہنچا دیا، یہاں پر بابراعظم 27 رنز بنا کر رن آئوٹ ہو گئے، صائم ایوب نے حریف بائولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور 77 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو جیت کے قریب پہنچا دیا، 130 کے مجموعی سکور پر تین وکٹیں گرنے کے بعد محمدرضوان نے سلمان علی آغا کے ساتھ مل کر ٹیم کو فتح دلوائی، رضوان 32 اور سلمان علی آغا 5 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، فورٹیون اور برجر نے ایک، ایک وکٹ لی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کی درمیان ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی پاکستان نے دو ایک سے کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید خبریں