راولپنڈی ۔14نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، سری لنکا کی ٹیم کی پاکستان آمد دونوں ممالک کے درمیان کھیل اور دوستی کے مضبوط تعلق کی علامت …
پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی کھیلوں کے فروغ کی پالیسیوں کی بدولت آج پاکستان بین الاقوامی ٹیموں کی میزبانی اعتماد سے کر رہا ہے، عطاء اللہ تارڑ

مزید خبریں
راولپنڈی ۔14نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، سری لنکا کی ٹیم کی پاکستان آمد دونوں ممالک کے درمیان کھیل اور دوستی کے مضبوط تعلق کی علامت ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی کھیلوں کے فروغ کی پالیسیوں کی بدولت پاکستان آج بین الاقوامی ٹیموں کی میزبانی اعتماد کے ساتھ کر رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو یہاں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے جبکہ سری لنکا کے کھلاڑیوں نے بھی بہترین کھیل پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم کی پاکستان آمد دونوں ممالک کے درمیان کھیل اور دوستی کے مضبوط تعلق کی علامت ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کھیلوں کے فروغ کی پالیسیوں کی بدولت پاکستان آج بین الاقوامی ٹیموں کی میزبانی اعتماد کے ساتھ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے ملک میں امن و استحکام کے قیام کیلئے بین الاقوامی کھیلوں کی بحالی کی راہ ہموار کی۔ اس کا براہ راست ثمر پاکستان میں ہونے والے انٹرنیشنل میچز کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے سیکورٹی انتظامات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے دورے سمیت تمام بین الاقوامی ایونٹس کے لئے فول پروف سیکورٹی یقینی بنانا وزارت داخلہ کی اہم کامیابی ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کے میدان میں بہترین مقابلے جاری رہیں گے۔ واضح رہے کہ دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور حارث روف نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور انچاسویں اوور میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 289 رنز بنا کر میچ اپنے نام کرلیا۔ کپتان بابر اعظم نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد رضوان بھی 51 رنز کے ساتھ کریز پر موجود رہے۔ فخر زمان نے 78 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔








