اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):پاکستانی کرنسی میں ملکی برآمدات میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں29.48 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیاہے جبکہ ڈالرکے لحاظ سے ملکی برآمدات میں پہلی ششماہی میں اضافہ کی شرح 24.71 فیصدرہی ۔ پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تادسمبرتک کی مدت میں پاکستانی کرنسی میں 2,562,063 ملین روپے کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں …
پاکستانی کرنسی میں ملکی برآمدات میں رواں مالی سال پہلی ششماہی کے دوران 29.48 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):پاکستانی کرنسی میں ملکی برآمدات میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں29.48 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیاہے جبکہ ڈالرکے لحاظ سے ملکی برآمدات میں پہلی ششماہی میں اضافہ کی شرح 24.71 فیصدرہی ۔
پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تادسمبرتک کی مدت میں پاکستانی کرنسی میں 2,562,063 ملین روپے کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 29.48 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1,978,753 ملین روپے کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔
دسمبر 2021 میں 4لاکھ 89ہزار 918 ملین روپے کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو دسمبر2020 میں 3لاکھ 78ہزار 776 ملین روپے تھیں ۔ دسمبر 2021 کے دوران اہم برآمدی اشیا میں نٹ ویئر (77ہزار 961 ملین روپے)، ریڈی میڈ گارمنٹس (61ہزار 411ملین روپے)، بیڈ ویئر (44ہزار 905 ملین روپے)، چاول (33ہزار ملین روپے)، سوتی کپڑے (33ہزار 502ملین روپے) شامل تھیں۔اسی طرح سوتی دھاگا (18ہزار 874 ملین روپے)، تولیے (16ہزار 867ملین روپے)، پھل (12ہزار 376 ملین روپے)، تیارملبوسات (12ہزار272 ملین روپے) اور مچھلی اور مچھلی سے بنی اشیا کی درآمدات سے 9,050 ملین روپے حاصل ہوئے۔
رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملکی درآمدات کا کل حجم 68لاکھ 90ہزار 523 ملین روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 72.43 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستانی کرنسی میں درآمدات کا حجم 39لاکھ 96ہزار 127 ملین روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔
دسمبر2020 کے مقابلہ میں دسمبر2021 میں پاکستانی کرنسی میں ملکی درآمدات میں 70.16 فیصداضافہ ریکارڈکیا گیا ، دسمبر میں درآمدات کا حجم 13لاکھ 58ہزار 249 ملین روپے رہا جو نومبر 2021 میں 13لاکھ 66ہزار 681 ملین روپے اور دسمبر 2020 کے دوران 7لاکھ 98ہزار 228 ملین روپے تھا ۔رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ڈالر کے لحاظ سے ملکی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 24.71 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔
جولائی تا دسمبر 2021 کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 15.102 ارب ڈالر ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 12.110 ارب ڈالر تھا ۔ڈالر کے لحاظ سے اس مدت میں 65.94 فیصداضافہ یکارڈ کیا گیا ، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 40.580 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 24.45 ارب ڈالرتھیں۔








