پاکستانی کمیونٹی کی مدد پر متحدہ عرب امارات حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے، ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے پاکستانی کمیونٹی کی مدد پر متحدہ عرب امارات حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ زلفی بخاری نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ متحدہ عرب امارات 200 سے زائد قومیتوں کی میزبانی کرتا ہے تاہم میں وہاں پر موجود 15 لاکھ پاکستانیوں کیلئے خصوصی ہمدردی دکھانے پر متحدہ عرب امارات …

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے پاکستانی کمیونٹی کی مدد پر متحدہ عرب امارات حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ زلفی بخاری نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ متحدہ عرب امارات 200 سے زائد قومیتوں کی میزبانی کرتا ہے تاہم میں وہاں پر موجود 15 لاکھ پاکستانیوں کیلئے خصوصی ہمدردی دکھانے پر متحدہ عرب امارات حکومت کا خصوصی طور پر شکر گزار ہوں۔ زلفی بخاری نے یواے ای کے وزیر برائے انسانی وسائل نصر بن ثانی الحملی کا ٹیلی فون کال پر بات چیت اور اپنے ہم وطنوں کا خیال رکھنے پر بھی شکریہ ادا کیا ہے۔