پاکستانی کمیونٹی کے تمام مسائل کو حل کیا جائے،زہرا اکبری

لزبن۔ 27 مئی(اے پی پی)پرتگال میں تعینات پاکستانی سفیرمیڈم زہرا اکبری نے کہاہے کہ پرتگال میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تمام تر مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایاجائے گا ،پرتگال میں پاکستانی سفارت خانہ پاکستانی تارکین وطن سے مکمل تعاون کر رہا ہے اور اس ضمن میں کونسلر سیکشن مکمل فعال ہے ،پرتگال میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو دہری شہریت کے حوالے سے درپیش مسائل کی بابت حکومت پاکستان …

لزبن۔ 27 مئی(اے پی پی)پرتگال میں تعینات پاکستانی سفیرمیڈم زہرا اکبری نے کہاہے کہ پرتگال میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تمام تر مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایاجائے گا ،پرتگال میں پاکستانی سفارت خانہ پاکستانی تارکین وطن سے مکمل تعاون کر رہا ہے اور اس ضمن میں کونسلر سیکشن مکمل فعال ہے ،پرتگال میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو دہری شہریت کے حوالے سے درپیش مسائل کی بابت حکومت پاکستان کو خط ارسال کیا جا چکا ہے جس پر پاکستانی حکومت نے فیصلہ کرنا ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستانی سفیر زہرا اکبری نے گذشتہ روز مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئیر نائب صدر رانا بشارت علی خان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔

Leave a Reply