پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ جاں بحق ہو گئے

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران جاں بحق ہو گئے۔الپائن کلب کے نائب صدر ایاز شگری نےمراد سدپارہ کے انتقال کی تصدیق کر دی۔مراد سدپارہ سکردو میں 8,047 میٹر اونچی براڈ پیک چوٹی کی مہم کے دوران سر پر پتھر لگنے سے زخمی ہوگئے تھے ۔پاک فوج نے بچاؤ کی کوششوں میں مدد کے لیے چار ماہر کوہ پیماؤں کو …

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران جاں بحق ہو گئے۔الپائن کلب کے نائب صدر ایاز شگری نےمراد سدپارہ کے انتقال کی تصدیق کر دی۔مراد سدپارہ سکردو میں 8,047 میٹر اونچی براڈ پیک چوٹی کی مہم کے دوران سر پر پتھر لگنے سے زخمی ہوگئے تھے ۔پاک فوج نے بچاؤ کی کوششوں میں مدد کے لیے چار ماہر کوہ پیماؤں کو بیس کیمپ میں تعینات کیا تھا۔

ایاز شگری نے کہا کہ مراد سدپارہ کی لاش مقامی لوگوں نے پاک فوج کے تعاون سے نکال کر جاپانی کیمپ پہنچا ئی ۔پاک فوج نے بچاؤ کی کوششوں میں مدد کے لیے چار ماہر کوہ پیماؤں کو بیس کیمپ میں تعینات کیا تھا۔ سدپارہ گزشتہ ہفتے ایک پرتگالی خاتون کوہ پیما کے ساتھ براڈ پیک چوٹی کے لیے روانہ ہوئے تھے اور ٹیم واپس آرہی تھی کہ خراب موسمی حالات کے دوران کیمپ۔ 1 کے قریب ان کے سر پر پتھر آ لگا۔مراد سدپارہ نانگا پربت کی چوٹی دو بار سر کی تھی ۔مراد سدپارہ نے کے ٹو سمیت 8 ہزار فٹ سے بلند 4 چوٹیاں سر کی تھیں۔ مراد سدپارہ نے گزشتہ ہفتے کے ٹو کی بلندی سےایک کوہ پیما کی لاش کو اتارا تھا، وہ کے ٹو کی صفائی مہم کی قیادت کر رہے تھے۔