پاکستان ، وسطی ایشیائی اور یورپی ملکوں کے وزراءخارجہ کا افغانستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کےلئے اقدامات کا مطالبہ

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) پاکستان سمیت وسطی ایشیائی اور یورپی ملکوں کے وزراءخارجہ نے افغانستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کےلئے اس کے استحکام پر زور دیا ہے جبکہ ازبکستان کے وزیراعظم شوکت مرزایوف نے پیشکش کی ہے کہ ان کا ملک افغان حکومت اور طالبان کے مابین براہ راست امن بات چےت کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔ روس کے وزیر خارجہ نے بھی افغانستان میں …

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) پاکستان سمیت وسطی ایشیائی اور یورپی ملکوں کے وزراءخارجہ نے افغانستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کےلئے اس کے استحکام پر زور دیا ہے جبکہ ازبکستان کے وزیراعظم شوکت مرزایوف نے پیشکش کی ہے کہ ان کا ملک افغان حکومت اور طالبان کے مابین براہ راست امن بات چےت کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔ روس کے وزیر خارجہ نے بھی افغانستان میں پائیدار امن و استحکام کیلئے کابل حکومت اور طالبان کے درمیان تعمیری بات چیت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ منگل کو ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں عالمی کانفرنس میں افغانستان میں امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے وسط ایشیائی ملکوں کی کوششوں کی حمایت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان، چین، روس، امریکہ، ایران، بھارت، برطانیہ، فرانس، جرمنی سمیت 20 ملکوں کے وزراءخارجہ، نمائندوں اور عالمی اداروں نے کانفرنس میں شرکت کی۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ازبکستان کے وزیراعظم شوکت مرزایوف نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ازبک سرزمین پر کسی بھی مرحلہ پر افغان حکومت اور طالبان کے درمیان براہ راست امن بات چیت کیلئے تمام ضروری اقدامات کیلئے تیار ہیں۔

مزید خبریں