پاکستان آئی ایم ایف کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،آئی ایم ایف پروگرام کو پورا کیا جائے گا،وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا سے گفتگو

پاکستان آئی ایم ایف کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کو پورا کیا جائے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا سے گفتگو

شرم الشیخ۔7نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کو پورا کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم کی ان سے ملاقات پیر کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لئے منعقدہ کاپ 27 سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو پورا کریں گے، آئی ایم ایف کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی فوری مدد اور بحالی کے لئے بجٹ تخمینوں میں تبدیلی لائی گئی ہے، کورونا اور عالمی کساد بازاری کے بعد سیلاب کی صورتحال کے پاکستان کی معاشی بحالی کی رفتار پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، عوام کی جان بچانا اور متاثرین سیلاب کی بحالی پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کاپ 27 کانفرنس موسمیاتی انصاف دلانے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔