لاہور ۔ 2 جون (اے پی پی ) پاکستان کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف اور دفاعی چیمپیئن بھارت سے اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق اڑھائی بجے برمنگھم میں ایجبیسٹن کے میدان پر کھیلے گی۔ پوری دنیا کے شائقین کرکٹ میچ کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے …
پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کی خلاف اتوار کو کھیلے گا

مزید خبریں
لاہور ۔ 2 جون (اے پی پی ) پاکستان کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف اور دفاعی چیمپیئن بھارت سے اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق اڑھائی بجے برمنگھم میں ایجبیسٹن کے میدان پر کھیلے گی۔ پوری دنیا کے شائقین کرکٹ میچ کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے میچز میں جیت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 3 بار آمنا سامنا ہوا جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے 2 میچز جیتے اور بھارت کی ٹیم نے 1 میں فتح پائی۔ ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کی ٹیم بھارت سے کوئی میچ نہیں جیت سکی۔ دونو ں ٹیموں کے مابین ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں مجموعی طور پر 6 میچز ہوئے جو تمام بھارت کی ٹیم نے جیتے ۔








