پاکستان آرمی، واپڈا، پولیس اور پاکستان نیوی نے نیشنل نیٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):پاکستان آرمی، واپڈا، پولیس اور پاکستان نیوی نے نیشنل نیٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ ہفتہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں کوارٹر فائنل میں پاکستان آرمی نے پنجاب کو 25-12 گولز سے، واپڈا نے اے جے کے کو 59-3 گول سے، پولیس نے سندھ کو 26-20 گولز سے اور پاکستان نیوی نے کے پی کے کو 32-17 …

مزید خبریں

پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

نائب وزیراعظم

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):پاکستان آرمی، واپڈا، پولیس اور پاکستان نیوی نے نیشنل نیٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ہفتہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں کوارٹر فائنل میں پاکستان آرمی نے پنجاب کو 25-12 گولز سے، واپڈا نے اے جے کے کو 59-3 گول سے، پولیس نے سندھ کو 26-20 گولز سے اور پاکستان نیوی نے کے پی کے کو 32-17 گولز سے شکست دی۔ پنجاب، پاکستان آرمی، سندھ اور سی آر اے ویمن سیمی فائنل میں داخل ہوئے۔

کوارٹر فائنل میں پنجاب نے واپڈا کو 22-25 گول سے، سندھ نے پی این ایف ایلیٹ کو 38-8 گول سے، پاکستان آرمی نے گلگت بلتستان کو 26-8 گول سے اور سی آر اے نے اے جے کے کو 16-9 گول سے شکست دی۔سیمی فائنل میں پنجاب کا مقابلہ پاک آرمی سے ہوگا اور سندھ کا مقابلہ سی آر اے سے ہوگا۔ چیمپئن شپ کے مرد اور خواتین دونوں فائنلز اتوار کو کھیلے جائیں گے۔