پاکستان آڈٹ اینڈ اکا¶نٹ سروس کے افسران کے تقرر و تبادلے

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) پاکستان آڈٹ اینڈ اکا¶نٹ سروس کے متعدد سینئر افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے۔ اے جی پی آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق اعجاز احمد منصور جو ڈائریکٹر جنرل آڈٹ ورکس لاہور کے طور پر کام کر رہے تھے، کی خدمات ڈیپوٹیشن پر وزارت …

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) پاکستان آڈٹ اینڈ اکا¶نٹ سروس کے متعدد سینئر افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے۔ اے جی پی آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق اعجاز احمد منصور جو ڈائریکٹر جنرل آڈٹ ورکس لاہور کے طور پر کام کر رہے تھے، کی خدمات ڈیپوٹیشن پر وزارت آبی وسائل کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ حشمت اقبال کو ڈپٹی آڈیٹر جنرل ڈیفنس آڈٹ ونگ اے جی پی آفس اسلاآباد تعینات کیا گیا ہے۔ طارق بشیر چٹھہ کو ڈائریکٹر جنرل آڈٹ ورکس (پروونشل) لاہور جبکہ حسن ثقلین کو ڈائریکٹر جنرل کمرشل آڈٹ اینڈ ایویلیوایشن (نارتھ) لاہور تعینات کیا گیا ہے۔