پاکستان اسٹاک ایکسجینج میں مندی، 100انڈیکس میں485.76پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی

کراچی ۔ 16 اگست (اے پی پی) پاکستان اسٹا ک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو بھی کاروبار حصص مندی کی زد میں رہا اور مارکیٹ 400 پوائنٹس کی کمی کے سبب 42 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر کر 41900 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 84 ارب روپے ڈوب گئے جس کے نتیجے میں …

کراچی ۔ 16 اگست (اے پی پی) پاکستان اسٹا ک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو بھی کاروبار حصص مندی کی زد میں رہا اور مارکیٹ 400 پوائنٹس کی کمی کے سبب 42 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر کر 41900 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 84 ارب روپے ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 87کھرب روپے سے گھٹ کر86کھرب روپے رہ گیا ۔شیئرز مارکیٹ جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے ہی دباﺅ کا شکار رہی ،منافع خوری کی خاطر فروخت کے دباﺅ اور سرمائے کے انخلاءکے سبب مارکیٹ تنزلی کا شکا ر رہی اسی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 42400،42300،42200،42100اور42000پوائنٹس کی5بالائی حد سے گر گیا۔آئندہ ہفتے آنیوالی عید الضحی کی تعطیلات انویسٹر کی مارکیٹ میںعدم دلچسپی کا سبب ہے۔