پاکستان اسٹاک ایکسچینج، تیزی کا تسلسل جاری، 100انڈیکس کی35700 کی نفسیاتی حد بحال

کراچی۔ 7 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو کاروبار حصص میں تیزی کا تسلسل جاری رہا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کوبھی تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی35700 کی نفسیاتی حدبھی بحال ہوگئی،52.18فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت10.76فیصدکم رہا۔ البتہ تیزی کے نتیجے میں مارکیٹ سرمایہ میں مزید 13ارب 51کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ ہوا۔ فروخت …

کراچی۔ 7 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو کاروبار حصص میں تیزی کا تسلسل جاری رہا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کوبھی تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی35700 کی نفسیاتی حدبھی بحال ہوگئی،52.18فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت10.76فیصدکم رہا۔ البتہ تیزی کے نتیجے میں مارکیٹ سرمایہ میں مزید 13ارب 51کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ ہوا۔ فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ سبب جمعرات کو کاروبارکا آغاز منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 35460پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا تاہم ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری اورپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام، سیمنٹ، توانائی، کیمیکل، فرٹیلائزر اور فوڈزسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی پرکشش قیمتوں پرخریداری کی گئی، جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 35829پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم مقامی سرمایہ کارگروپوں نے نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا۔ مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 105.19 پوائنٹس اضافے سے35758.52پوائنٹس پر بند ہوا۔ کے ایس ای30انڈیکس39.91پوائنٹس اضافے سے16646.39پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس42.23پوائنٹس اضافے سے58434.98پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس65.73پوائنٹس اضافے سے25616.92پوائنٹس پربندہوا ۔ جمعرات کومجموعی طورپر366کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے155کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،191کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 13 ارب 51 کروڑ 65 لاکھ1ہزار503روپے بڑھ کر69کھرب33ارب26 کروڑ 18 لاکھ98ہزار154روپے ہوگیا۔ جمعرات کو مجموعی طور پر26کروڑ59لاکھ66ہزار53شیئرزکا کاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت3کروڑ20لاکھ 96 ہزار 443 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے پاک ٹوبیکوکے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت107.00روپے اضافے سے2500.00 روپے اور باٹا پاک کے حصص کی قیمت78.39روپے اضافے سے1646.38روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت229.00روپے کمی سے6550.00روپے اورفلپس موریس پاک کے حصص کی قیمت129.00روپے کمی سے2451.00روپے ہوگئی ۔جمعرات کوورلڈکام ٹیلی کام کی سرگرمیاں4کروڑ58لاکھ14ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت 20 پیسے اضافے سے1.70روپے اورپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں1 کروڑ 67 لاکھ 16 ہزار 500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت20پیسے کمی سے20.05روپے ہوگئی۔

مزید خبریں