کراچی۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاﺅ کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 33900، 34000، 34100 اور 34200 پوائنٹس کی نفسیاتی حدوں سے گر گیا۔ مندی کے نیتجے میں سرمایہ کاروں کا 70 ارب 34 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا، کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت 8.83فیصدکم جبکہ64.28فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅس …
پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کے ایس ای100انڈیکس382.53پوائنٹس کمی سے33898.56پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاﺅ کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 33900، 34000، 34100 اور 34200 پوائنٹس کی نفسیاتی حدوں سے گر گیا۔ مندی کے نیتجے میں سرمایہ کاروں کا 70 ارب 34 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا، کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت 8.83فیصدکم جبکہ64.28فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، ٹیلی کام، فوڈز، بینکنگ، سیمنٹ، اسٹیل اورکیمیکل سیکٹر سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس34361پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم فروخت کے دباﺅ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور سرمایہ کاری سے گریز کیا جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس33830پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم آخری سیشن میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی تاہم اتارچڑھاﺅ کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس382.53پوائنٹس کمی سے33898.56پوائنٹس پر بندہوا۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 217.28پوائنٹس کی کمی سے15822.20پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس 657.48 پوائنٹس کی کمی سے54200.07 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس223.34پوائنٹس کی کمی سے24589.99پوائنٹس پر بند ہوا۔








