کراچی۔ 28 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںجمعرات کو بھی کاروبار حصص میں تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس مزید583.55پوائنٹس کے اضافے سے 38706.27پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں زبردست دلچسپی کے باعث79 فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ہوا اور کاروباری حجم منگل کی نسبت 52.58فیصدزائد رہا ۔مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میںایک کھرب1ارب55کروڑ90لاکھ روپے کا اضافہ ہوگیا۔نمایاں کاروباری …
پاکستان اسٹاک ایکس چینج، کے ایس ای100انڈیکس583.55پوائنٹس کے اضافے سے 38706.27 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی۔ 28 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںجمعرات کو بھی کاروبار حصص میں تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس مزید583.55پوائنٹس کے اضافے سے 38706.27پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں زبردست دلچسپی کے باعث79 فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ہوا اور کاروباری حجم منگل کی نسبت 52.58فیصدزائد رہا ۔مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میںایک کھرب1ارب55کروڑ90لاکھ روپے کا اضافہ ہوگیا۔نمایاں کاروباری لحاظ سے یونٹی فوڈز،پاک الیکٹران، ٹی آر جی پاکستان ،بینک اسلامی ،فوجی فوڈز،فوجی سیمنٹ ،اتفاق آئرن ,بینک آف پنجاب،میپل لیف اور فوجی فرٹیلائزر کے حصص سرفہرست رہے ۔ گزشتہ روزکاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران سات بالائی حدیں عبور کرتے ہوئے 38846پوائنٹس کی بلند سطح پر آگیاتاہم بعد ازاںمنافع کے حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کا دباو¿ بڑھنے سے انڈیکس کی مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر تیزی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس583.55پوائنٹس کے اضافے سے 38706.27پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 259.35پوائنٹس کے اضافے سے17782.52پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس919.99پوائنٹس کے اضافے سے 62281.56پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس583.55پوائنٹس کے اضافے سے 27439.12پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر396کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے316کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿میں اضافہ 64کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب سرمایہ کاری مالیت میںایک کھرب1ارب55کروڑ90لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر74کھرب2ارب97 کروڑ62لاکھ روپے ہوگئی۔جمعرات کو مجموعی طور پر34 کروڑ85لاکھ26ہزارشیئرزکا کاروبارہواجوبدھ کی نسبت 12کروڑ1لاکھ7ہزار شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاو¿ کے حساب سے باٹا پاک کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 84.26روپے اضافے سے1769.63روپے اوراوئتھ پاک کے حصص کی قیمت 41.55روپے اضافے سے872.68ہزارروپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فلپ موریس کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت 47روپے کمی سے2270روپے اوربہانیرو ٹیکس کے حصص کی قیمت 25روپے کمی سے800.01روپے ہوگئی ۔








