پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، 100انڈیکس 200سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 43600پوائنٹس کی سطح پر بند

کراچی ۔ 13 مارچ (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںمسلسل دوسرے دن بھی کاروبار حصص تیزی کی جانب گامزن رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 200سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 43600پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 44ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔قومی شیئرز مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز تیز ی کیساتھ ہوا ،مقامی انسٹی ٹیوشنز …

کراچی ۔ 13 مارچ (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںمسلسل دوسرے دن بھی کاروبار حصص تیزی کی جانب گامزن رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 200سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 43600پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 44ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔قومی شیئرز مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز تیز ی کیساتھ ہوا ،مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاﺅسز کی جانب سے توانائی ،کیمیکل ،بینکنگ ،ٹیلی کام اور فوڈز سکیٹرزمیں خریداری کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 43500اور43600پوائنٹس کی دو بالائی حد عبور کر گیا ۔ منگل کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں207.15پوائنٹس بڑھ کر 43618.08پوائنٹس ہو گیا۔ کے ایس ای30انڈیکس92.15پوائنٹس کے اضافے سے21848.18پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس166پوائنٹس بڑھ کر 31576.56پوائنٹس ہو گیا ۔

مزید خبریں