کراچی ۔ 22 مارچ (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کے روز ملا جلا رحجان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 49100 پوائنٹس کی سطح کو چھونے کے بعد 49 ہزار پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 18 ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو توانائی،بینکنگ ،سیمنٹ ،اسٹیل اور گیس سیکٹرز میں سرمایہ کاری …
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ملا جلا رحجان

مزید خبریں
کراچی ۔ 22 مارچ (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کے روز ملا جلا رحجان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 49100 پوائنٹس کی سطح کو چھونے کے بعد 49 ہزار پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 18 ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو توانائی،بینکنگ ،سیمنٹ ،اسٹیل اور گیس سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 49146پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا، شیئرز کا حجم بھی گذشتہ روز کی نسبت 9کروڑ شیئرز زائد ہونے کیساتھ ٹریڈنگ ویلیو 2ارب روپے زیادہ رہا تاہم انڈیکس آج کی نئی سطح کو برقرار نہ رکھ سکا ۔








