پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی

کراچی ۔ 25 اپریل (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںبدھ کے روز کاروباری اتار چڑھاﺅ کے بعد کاروبار حصص مندی کی لپیٹ میں رہا،کاروبار کے دوران انڈیکس 45900پوائنٹ کی سطح عبور کرنے کے بعد 45700پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کارو ں کے 23ارب روپے ڈوب گئے ،پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے آغاز پر توانائی اور فوڈز سمیت …

کراچی ۔ 25 اپریل (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںبدھ کے روز کاروباری اتار چڑھاﺅ کے بعد کاروبار حصص مندی کی لپیٹ میں رہا،کاروبار کے دوران انڈیکس 45900پوائنٹ کی سطح عبور کرنے کے بعد 45700پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کارو ں کے 23ارب روپے ڈوب گئے ،پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے آغاز پر توانائی اور فوڈز سمیت دیگر شعبوں میں خریداری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس45944پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تھا تاہم مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاﺅسز کی جانب سے منافع خوری کی خاطر فروخت کے دباﺅ مارکیٹ سے تیزی کے اثرات زائل ہو گئے اور انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی۔مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس میں158.36پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے انڈیکس 45876.70پوائنٹس سے گھٹ کر 45718.34پوائنٹس ہو گیا اسی طرح119.04پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس22509.21پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس83.66پوائنٹس کم ہو کر33091.28پوائنٹس پر آگیا ۔

مزید خبریں