کراچی ۔ 23 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کے روزکاروبار حصص میں ملا جلا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 44900 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 16ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ میں منگل کے دن کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ اتار چڑھاﺅ کا شکار رہی ،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے …
پاکستان اسٹاک ایکس چینج : کاروبار حصص میں ملا جلا رجحان رہا

مزید خبریں
کراچی ۔ 23 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کے روزکاروبار حصص میں ملا جلا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 44900 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 16ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ میں منگل کے دن کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ اتار چڑھاﺅ کا شکار رہی ،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 44400پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا تھا بعد ازا ں مقامی انسٹ ٹیوشنز اور بروکریج ہاﺅسز کی جانب سے سیمنٹ ،گیس اور اسٹیل سیکٹرز سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کے باعث انڈیکس 44800کی نفسیاتی حد پر نہ صرف بحال ہو گیا بلکہ 44900پوائنٹس کی سطح پر عبور کر گیا ۔منگل کو مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں9.51پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 44897.69پوائنٹس سے بڑھ کر 44907.20پوائنٹس ہو گیا اسی طرح59.21پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32106.12پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 22739.89پوائنٹس سے گھٹ کر 22711.56پوائنٹس ہو گیا ۔








