پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھاﺅ کے بعد تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھاﺅ کے بعد تیزی کا رجحان کے ایس ای 100 انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ایک بار پھر 46 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا کراچی ۔ 22 جون (اے پی پی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھاﺅ کے بعد تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے …

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھاﺅ کے بعد تیزی کا رجحان
کے ایس ای 100 انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ایک بار پھر 46 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا

کراچی ۔ 22 جون (اے پی پی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھاﺅ کے بعد تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ایک بار پھر 46 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا جبکہ 1 کھرب 38 ارب سے زائد روپے کے اضافے سے سرمائے کا مجموعی حجم 94 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا۔ جمعرات کو ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 45500،45600، 45700،45800،45900،46000،46100، 46200 اور 46300 پوائنٹس کی 9 بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا۔ جمعرات کو پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 857.85 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 45474.46 پوائنٹس سے بڑھ کر 46332.31 پوائنٹس پر آگیا، اسی طرح 503.53 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس24176.05پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31774پوائنٹس سے بڑھ کر 32247.64پوائنٹس پر بند ہوا ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب 38ارب31کروڑ3365لاکھ28ہزار532روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 92کھرب78ارب 69کروڑ44لاکھ 24ہزار742روپے سے بڑھ کر 94کھرب17ارب 77لاکھ 53ہزار 274روپے ہو گیا ۔

مزید خبریں

Leave a Reply