پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، وفاقی وزیر سیفران صاحبزادہ محمد محبوب سلطان

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر سیفران صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، ہم افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مثالی بھائی چارے کی فضاء قائم ہے، پاکستان چار دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا جو ایثار کی درخشاں مثال ہے، افغان مہاجرین کی …

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر سیفران صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، ہم افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مثالی بھائی چارے کی فضاء قائم ہے، پاکستان چار دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا جو ایثار کی درخشاں مثال ہے، افغان مہاجرین کی خدمت کا سفر نہ صرف جاری رہے گا بلکہ ان کی مالی مدد اور ضرورتوں کا خیال رکھا جائے گا۔

مزید خبریں