پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے‘ ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے‘ سیکورٹی خطرات سے موثر طور پر نمٹنے کی غرض سے افغان فورسز کی استعداد کار میں اضافے کی ضرورت ہے‘ ہارٹ آف ایشیاءاستنبول پروسیس کے سینئر حکام کا اجلاس باکو میں منعقد ہوا‘ وزارت خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل منصور احمد خان نے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی‘ ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے …

پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے‘ سیکورٹی خطرات سے موثر طور پر نمٹنے کی غرض سے افغان فورسز کی استعداد کار میں اضافے کی ضرورت ہے‘ ہارٹ آف ایشیاءاستنبول پروسیس کے سینئر حکام کا اجلاس باکو میں منعقد ہوا‘ وزارت خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل منصور احمد خان نے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی‘ ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان میں پائیدار امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی خطرات سے موثر طور پر نمٹنے کی غرض سے افغان فورسز کی استعداد کار میں اضافے کی ضرورت ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ہارٹ آف ایشیاءاستنبول پروسیس کے سینئر حکام کا اجلاس جمعہ کو آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقد ہوا۔وزارت خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل منصور احمد خان نے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نے افغانستان میں پائیدار امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے سے متعلق پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سکیورٹی خطرات سے م¶ثر طور پر نمٹنے کی غرض سے افغان فورسز کی استعداد کار میں اضافے کی اہمیت اور بارڈر منیجمنٹ اور سرحد پار دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے دو طرفہ رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔اجلاس میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کیلئے افغان حکومت اور عوام کی قیادت میں مفاہمتی عمل کیلئے کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر بحث کی گئی۔ وفود نے قرار دیا کہ علاقائی اقتصادی تعاون رابطے افغانستان میں مستقل امن اور استحکام کا باعث بنیں گے‘ اگلے ہارٹ آف ایشیاءوزارتی کانفرنس کیلئے سینئر حکام کا یہ پہلا اجلاس تھا۔کانفرنس رواں سال باکو میں منعقد ہوگی۔

Leave a Reply