اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم عمرا ن خان نے کہا ہے پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے جموں و کشمیر کی صورتحال کے دوبارہ جائزے کا خیر مقدم کرتا ہے اور اہل کشمیر کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک عالمی تنازع کی حیثیت میں سلامتی کونسل …
پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے جموں و کشمیر کی صورتحال کے دوبارہ جائزے کا خیر مقدم کرتا ہے، پاکستان اہل کشمیر کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، وزیر اعظم عمرا ن خان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم عمرا ن خان نے کہا ہے پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے جموں و کشمیر کی صورتحال کے دوبارہ جائزے کا خیر مقدم کرتا ہے اور اہل کشمیر کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک عالمی تنازع کی حیثیت میں سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجودہ صورتحال کی نزاکت کے اعتراف و احساس کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے حل کی تدبیر وقت کا اہم تقاضا ہے، ہم اہل کشمیر کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک انہیں ان کا بنیادی حق خود ارادیت مل نہیں جاتا۔








