لاہور۔7اکتوبر (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستان انتشار اورافراتفری کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔اپوزیشن کے پاس عام انتخابات کے انتظار کے سوا کوئی اور راستہ نہیں کیونکہ وزیر اعظم عمران خاں بلیک میل ہونے والے لیڈر نہیں، وہ اصولوں اور نظریے کی سیاست کرتے ہیں۔ وہ گورنر ہاوس لاہور میں صوبائی وزیر انر جی ڈاکٹر اختر ملک اور دیگر و فود سے ملاقات …
پاکستان انتشار اورافراتفری کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، گورنر پنجاب

مزید خبریں
لاہور۔7اکتوبر (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستان انتشار اورافراتفری کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔اپوزیشن کے پاس عام انتخابات کے انتظار کے سوا کوئی اور راستہ نہیں کیونکہ وزیر اعظم عمران خاں بلیک میل ہونے والے لیڈر نہیں، وہ اصولوں اور نظریے کی سیاست کرتے ہیں۔ وہ گورنر ہاوس لاہور میں صوبائی وزیر انر جی ڈاکٹر اختر ملک اور دیگر و فود سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہم نے بڑی مشکل سے ملک کی سمت کو درست کیا ہے ان حالات میں اگر سیاسی مخالفین اپنے سیاسی مقاصد کے لئے ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلانے کی سازش کریں گے تو یہ کسی بھی صورت ملک و قوم کی خدمت نہیں ہوگی اس لئے سیاسی مخالفین کو ایک بار پھر کہتے ہیں کہ وہ حکومت کے عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں اور حکومت کی راہ میں روڑے نہ اٹکائیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم سیاسی نہیں بلکہ قومی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے تمام فیصلے کررہے ہیں اور آج ملک میں پالیمنٹ سمیت تمام ادارے اور جمہوریت مضبوط ہورہی ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ جو لوگ ادروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں وہ ناکام ہوں گے کیونکہ اداروں کے استحکام سے ہی ملک مظبوط ہوگا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ عام انتخابات میں عوام نے تحریک انصاف کے منشور کے حق میں ووٹ دے کر ہمیں پانچ سال حکومت کرنے کا اختیار دیا ہے اس لئے آئینی مدت پوری کرنا حکومت کا آئینی اور جمہوری حق بھی ہے اور ایک بات بالکل واضح ہے کہ ملک میں عام انتخاات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہو ں گے اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ احتجاج کی دھمکیوں سے حکومت کو عدم استحکام کا شکار کرلے گا تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں ہو سکتا۔ اْنہوں نے کہا کہ انشا ئ اللہ عمران خاں بطور وزیر اعظم اپنی آئینی مدت ضرور پوری کریں گے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف غریب آدمی کو حقیقی معنوں میں ریلیف دینے کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ ”احساس پروگرام”،” نیا پاکستان ہا?سنگ سکیم” اور ”انصاف صحت کارڈ” جیسے منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہم ملک میں کمزور طبقے کو مضبوط اور خوشحال بنارہے ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے منشور کے مطابق عوام سے کئے جانے والے تمام وعدوں کو پور کرے گی اور ملک کو مضبوط اور ترقی یافتہ بنایا جائے گا۔








