پاکستان انجینئرنگ کونسل کے زیر اہتمام انجینئرنگ سے وابستہ تعلیمی اداروں کی پہلی دو روزہ عالمی ڈینز کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) پاکستان انجینئرنگ کونسل کے زیر اہتمام انجینئرنگ سے وابستہ تعلیمی اداروں کی پہلی دو روزہ عالمی ڈینز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا افتتاح صدر مملکت ممنون حسین نے کیا۔ کانفرنس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد، سیکریٹری جنرل ملائشین سوسائٹی برائے انجینئرنگ و ٹیکنالوجی پروفیسر محمد نور اور انجینئر …

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) پاکستان انجینئرنگ کونسل کے زیر اہتمام انجینئرنگ سے وابستہ تعلیمی اداروں کی پہلی دو روزہ عالمی ڈینز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا افتتاح صدر مملکت ممنون حسین نے کیا۔ کانفرنس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد، سیکریٹری جنرل ملائشین سوسائٹی برائے انجینئرنگ و ٹیکنالوجی پروفیسر محمد نور اور انجینئر ڈاکٹر جمیل احمد کے علاوہ پاکستان اور بیرون پاکستان سے آنے والے انجینئرز اور ماہرین تعلیم کی بڑی تعداد موجود تھی۔ صدر مملکت نے افتتاحی سیشن کے دوران شرکا میں شیلڈز بھی تقسیم کیں اور کانفرنس سے خطاب کیا۔ کانفرنس کے پہلے روز پینل مباحثوں کا اہتمام کیا گیا۔ دو روزہ کانفرنس کا اختتامی سیشن (آج) بدھ کو ہوگا۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین مہمان خصوصی ہونگے۔