اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ/صدر بورڈ آف گورنرز پپس کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمانی سروسز (پپس) نے مالی نظم و ضبط، عملی کارکردگی میں بہتری اور عوامی وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانے کے لئے جامع اقدامات نافذ کر دیئے ہیں، یہ اقدامات سینیٹ اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹس کی جانب سے اختیار کردہ پالیسی کے مطابق ہیں۔نئے اقدامات کے تحت ادارے میں …
پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمانی سروسز میں کفایت شعاری اور توانائی کے تحفظ کے اقدامات کا نفاذ

مزید خبریں
اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ/صدر بورڈ آف گورنرز پپس کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمانی سروسز (پپس) نے مالی نظم و ضبط، عملی کارکردگی میں بہتری اور عوامی وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانے کے لئے جامع اقدامات نافذ کر دیئے ہیں، یہ اقدامات سینیٹ اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹس کی جانب سے اختیار کردہ پالیسی کے مطابق ہیں۔نئے اقدامات کے تحت ادارے میں چار روزہ ورکنگ ویک (پیر تا جمعرات) نافذ کیا گیا ہےجبکہ ہائبرڈ ورکنگ ماڈل متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت 50 فیصد عملہ دفتر سے اور 50 فیصد گھر سے روٹیشنل بنیادوں پر کام کرے گا۔
گھر سے کام کرنے والے ملازمین ٹیلی فون، ای میل، واٹس ایپ اور دیگر ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے ہر وقت دستیاب ہوں گے اور ضرورت پڑنے پر مختصر نوٹس پر دفتر طلب کئے جا سکیں گے تاکہ ادارہ جاتی امور بلا تعطل جاری رہیں۔توانائی کے تحفظ کے لئے بھی اہم اقدامات کئے گئے ہیں جن میں بجلی کے غیر ضروری استعمال کو کم کر کے 70 فیصد تک توانائی بچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ اجلاسوں، تربیتی پروگراموں اور دیگر سرگرمیوں کو حتی الامکان دن کی روشنی میں منعقد کیا جائے گا۔ بیرونِ ملک دوروں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور بین الاقوامی اجلاس اب ورچوئل طریقے سے منعقد کئے جا رہے ہیں۔
ٹرانسپورٹ کے شعبے میں اخراجات میں نمایاں کمی کے لئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں جن کے تحت 70 فیصد سرکاری گاڑیوں کو بند کر دیا گیا ہے۔مزید برآں کفایت شعاری کے وسیع تر اقدامات کے تحت مالی سال کی چوتھی سہ ماہی کے لئے نان-ERE بجٹ میں 20 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔ ایسے افسران جن کی ماہانہ تنخواہ 3 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ ہے، وہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق دو دن کی تنخواہ یا مجموعی تنخواہ کا 5 فیصد تا 30 فیصد تک کٹوتی برداشت کریں گے۔ادارے نے تمام غیر ضروری خریداریوں کو فوری طور پر بند کر دیا ہے۔ سرکاری تقاریب جیسے عشائیے اور استقبالیہ منعقد نہیں کئے جائیں گے، سوائے غیر ملکی وفود کی آمد کے، اور وہ بھی سخت کفایت شعاری اصولوں کے مطابق ہوں گے۔یہ تمام اقدامات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور آئندہ احکامات تک جاری رہیں گے۔
صدر بورڈ آف گورنرز پیپس، سید یوسف رضا گیلانی کی رہنمائی میں، پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمانی سروسز اپنے بنیادی فرائض پارلیمانی معاونت، استعداد کار میں اضافہ اور تحقیق کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ قومی سطح پر کفایت شعاری اور پائیداری کے اہداف کے حصول کے لئے پُرعزم ہے۔








