پاکستان انٹرنیشنل اسلامک نیوز ایجنسی کی ایگزیکٹو کونسل کا مسلسل دوسری مدت کے لئے رکن نامزد ہو گیا

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسلامک تعاون کی تنظیم کے شعبہ ابلاغ کی شاخ انٹرنیشنل اسلامک نیوز ایجنسی (اینا) کی ایگزیکٹو کونسل کا مسلسل دوسری مدت کے لئے رکن نامزد ہو گیا۔ یہ نامزدگی اتوار کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں اختتام پذیر ہونے والی تنظیم کے 25ویں اجلاس کے دوران کی گئی ہے۔ اینا کی ایگزیکٹو کونسل اور اس کے جنرل اسمبلی کے 5ویں …

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسلامک تعاون کی تنظیم کے شعبہ ابلاغ کی شاخ انٹرنیشنل اسلامک نیوز ایجنسی (اینا) کی ایگزیکٹو کونسل کا مسلسل دوسری مدت کے لئے رکن نامزد ہو گیا۔ یہ نامزدگی اتوار کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں اختتام پذیر ہونے والی تنظیم کے 25ویں اجلاس کے دوران کی گئی ہے۔ اینا کی ایگزیکٹو کونسل اور اس کے جنرل اسمبلی کے 5ویں سیشن کی صدارت اینا کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین اور سعودی وزیر برائے ثقافت و اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین کر رہے تھے۔ او آئی سی کے رکن ممالک کے خبررساں اداروں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سہیل علی خان نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ اجلاسوں میں ایجنسی کو فعال بنانے اور اینا کو ذرائع ابلاغ کے شعبے میں مزید موثر کردار ادا کرنے کے لئے فیڈریشن آف ایجنسیز (ایف این اے) میں تبدیل کرنے کے ایجنڈے کو زیربحث لایا گیا۔ او آئی سی پروگرام 2025ءکے تحت جامع ایکشن پلان پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

Leave a Reply