پاکستان انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد کےلئے محفوظ ملک ہے،فاف ڈوپلیسی

لاہور۔16ستمبر (اے پی پی )پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں 1-2 سے شکست کے بعد ورلڈ الیون کی کرکٹ ٹیم ہفتہ کی صبح لاہور سے دوبئی روا نہ ہوگئی ،کھلاڑیوں کو بلٹ پروف بسوں کے ذیعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچایا گیا جبکہ اس دوران مال روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تھا، ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈویلپسی سمیت تمام کرکٹرز دورہ …

لاہور۔16ستمبر (اے پی پی )پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں 1-2 سے شکست کے بعد ورلڈ الیون کی کرکٹ ٹیم ہفتہ کی صبح لاہور سے دوبئی روا نہ ہوگئی ،کھلاڑیوں کو بلٹ پروف بسوں کے ذیعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچایا گیا جبکہ اس دوران مال روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تھا، ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈویلپسی سمیت تمام کرکٹرز دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کی میزبانی اور سکیورٹی پر مطمئن تھے تاہم سیریز میں شکست کے بعد مایوسی کا عنصر بھی پایا جاتا تھا،تمام کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان سے اچھی یادیں لے کر جا رہے ہیں اور دنیا کی دوسری ٹیموں کے کرکٹرز کو بھی پاکستان آنے کے لئے قائل کریں گے،کھلاڑیوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کےلئے آئے تھے جس میں کامیاب رہے، پاکستان میں سیریز کھیل کر بہت مزہ آیا، پاکستان کی ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور یہاں پر انٹرنیشنل کرکٹ ہونی چاہیئے، پاکستان انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد کے لئے محفوظ ملک ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply